کاروبار
Time 31 جنوری ، 2023

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 703 روپے مہنگا کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)  کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے  ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلو ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسےمہنگا کر دیا گیا ہے۔

ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم فروی سے ہوگا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 114 روپے67 پیسے مقررکی گئی ہے۔

جنوری کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 35 پیسے تھی، رواں ماہ ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت 2 ہزار 411 روپے 43 پیسے تھی۔