پاکستان 2024 تک گیس لائن کا ایک حصہ مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے: ایران

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران نے پاکستان سےکہا ہےکہ وہ ایران پاکستان (آئی پی) گیس لائن منصوبےکا ایک حصہ 2024 تک اپنی سرزمین پر مکمل کرے ورنہ جرمانےکے لیے تیار  رہے۔

 وزارت توانائی کے سینیئر عہدے دار کے مطابق تہران حکام نے تین ہفتے قبل دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفدکو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔

ایران کا مطالبہ ہے کہ پاکستان مارچ 2024 تک آئی پی گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ اپنی سرزمین پر تعمیر کرے، اگر پاکستان گیس لائن منصوبےکی تعمیر نہ کرسکا تو 18 ارب ڈالر جرمانہ عائدکیا جائےگا۔

مزید خبریں :