پاکستان
Time 01 فروری ، 2023

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میانوالی میں پولیس کی جانب سے  تھانہ مکڑوال پر ہونے والا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ڈی پی او محمد نوید کے مطابق تھانے پر 15 سے 20 دہشتگردوں نے جدید اسلحے سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

میانوالی میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد ملتان اورسرگودھا میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے تھانا مکڑوال پر حملہ کے پیش نظر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق  خصوصی کمیٹی سرچ اور کومبنگ آپریشنز پلان کرے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر میانوالی میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :