دنیا
Time 01 فروری ، 2023

ایران میں سڑک کے بیچ و بیچ ڈانس کرنیوالے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

جوڑے پر 2 سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے/ اسکرین گریب
جوڑے پر 2 سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے/ اسکرین گریب

تہران: ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایران کے اس جوڑے کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی عدالت نے جوڑے پر عریانیت، کرپشن اور پروپیگنڈے کو فروغ کے دینے کے جرم پر سزا سنائی ہے۔

21 سالہ استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیر محمد احمدی کی جانب سے رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دونوں  تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کررہے تھے۔

جوڑے پر 2 سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں پولیس حراست میں لی گئی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے لوگوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں تاہم جوڑے نے اپنے رقص کو ایران میں جاری احتجاج سے منسلک نہیں کیا۔

مزید خبریں :