کھیل
Time 01 فروری ، 2023

جاوید آفریدی سے دور نہیں ہوا تھا: شاہد

ہمارا آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے نمائشی میچ میں میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیل رہا ہوں: سابق کپتان/ فائل فوٹو
ہمارا آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے نمائشی میچ میں میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیل رہا ہوں: سابق کپتان/ فائل فوٹو

پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے  کھیلنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ جاوید آفریدی سے دور نہیں ہوئے تھے۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے  پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ جاوید آفریدی سے دور نہیں ہواتھا، ہر ایک کا زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ہے، ضروری نہیں کہ دوسرے کا طریقہ زندگی ہمیں پسند آئے  یا پھر ہمارا طریقہ زندگی کسی دوسرے کو بھی پسند آئے ، جاوید کا اپنا طریقہ زندگی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارا آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا ہے، نمائشی میچ میں میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیل رہا ہوں۔

شاہد آفریدی نے کوئٹہ میں نمائشی میچ کے انعقاد پر نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی، کور کمانڈر آصف غفور اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک بہترین اقدام اٹھایا ہے، میرے لیے زیادہ خوشی کی بات کوئٹہ میں اس میچ کا منعقد ہونا ہے، ہماری کوشش ہے کہ جتنا بلوچستان کے لوگوں کو سپورٹ کیا جائے اتنا بہتر ہے، چند سالوں کے دوران بلوچستان سے ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں  کے دوران شاہد آفریدی اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں اورکہا جارہا تھا کہ جاوید سے اختلافات کی بنا پر شاہد آفریدی نے پشاور زلمی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

مزید خبریں :