کھیل
Time 01 فروری ، 2023

ویڈیو: گراؤنڈ میں شاہد آفریدی کا ہونیوالے داماد سے سامنا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہونے والے داماد شاہین آفریدی کو چھکا جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہد آفریدی اور شاہین ایک میدان میں پریکٹس کررہے ہیں، اس دوران سابق کپتان پیڈ اور ہیلمٹ پہننے ہوئے شاہین کی گیند کا سامنے کر رہے ہیں۔

شاہین نے جیسے ہی شاہد آفریدی کو گیند کروائی،انہوں ہوا میں ایک شاندار اسٹروک کھیلا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پریکٹس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'شاہین فارم میں لگ رہے ہیں مگر میں نے اُن کو چھکا جڑ دیا '،جس پر جواب دیتے ہوئے شاہین نے کہا کہ' آپ کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے مگر یہ آؤٹ تھا '۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی۔

گزشتہ ماہ کراچی میں ہی شاہین کی سالی اور شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔

مزید خبریں :