'12 سال کی تھی جب پشاور دھماکے میں میرے ماموں جان سے گئے‘

پاکستانی اداکارہ نیمل خاور خان کے ماموں بھی کئی برس قبل پشاور کی مسجد میں ایک خودکش دھماکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے/ فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ نیمل خاور خان کے ماموں بھی کئی برس قبل پشاور کی مسجد میں ایک خودکش دھماکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ نیمل خاور خان  کے ماموں بھی کئی برس قبل پشاور کی مسجد میں ایک خودکش دھماکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ انکشاف اداکارہ کی قانون دان بہن فضا خاور نے پولیس لائنز خودکش دھماکے کے بعد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'جب میں 12 سال کی تھی، تب میرے ماموں پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مارے گئے تھے، وہ مسجد اس سے زیادہ دور نہیں جسے دہشتگردوں نے تازہ ہدف بنایا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے ماموں مسجد کے امام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے'۔

فضا خاور نے مایوسی والے انداز میں لکھا کہ 'اس واقعے کو 15 برس گزر چکے ہیں لیکن اب بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا'۔

اداکارہ کی بہن نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 'جب ایسے سانحے آپ کے گھروں میں ہوئے ہوں تو آپ ان سے منہ نہیں موڑ سکتے، اب تک ان کے کوئی جواب نہیں ہیں، نہ ہی یہ سب ختم ہوا ہے'۔

فضا نے کہا 'ایسی صورتحال میں آپ صرف امید کرسکتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات بند ہوں گے لیکن نہیں ہوتے، حکمران اقتدار میں ایک کے بعد ایک آتے ہیں لیکن کوئی بھی ان واقعات کو ختم نہیں کراپاتا،یا شاید وہ کرانا ہی نہیں چاہتے'۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں 30 جنوری کو نماز ظہر کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

مزید خبریں :