کاروبار
Time 02 فروری ، 2023

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1887 روپے اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 31 ڈالر بڑھ کر 1955 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں :