کاروبار
Time 02 فروری ، 2023

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے— فوٹو: فائل
زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 20  لاکھ ڈالر رہ گئے۔ 

3 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 96 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھے۔  بیرونی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں 27جنوری تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 8 ارب 74 کروڑ ایک لاکھ70ہزار ڈالر رہے، 27جنوری تک کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار  ڈالر  رہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے


مزید خبریں :