دنیا
Time 26 فروری ، 2023

امریکا: لاس اینجلس میں برفانی طوفان سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم

برفانی طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں تقریباً 85 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی ہے، خبرایجنسی/ فائل فوٹو
برفانی طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں تقریباً 85 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی ہے، خبرایجنسی/ فائل فوٹو

امریکا  کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں بلند مقامات پربرفباری ریکارڈ کی گئی  ہے جب کہ دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے اور کہیں برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔

برفانی طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں تقریباً 85 ہزار گھروں اورکاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کے نتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننےکا امکان ہے، سیکرامنٹو کے رہائشیوں کو بدھ تک غیرضروری سفر سےگریز کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کیلی فورنیا میں طوفان کے نئے سسٹم سے آج 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :