پنجاب سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدید قلت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

دواساز کمپنیوں کی جانب سے دوائیوں کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی دواؤں سمیت کئی دوسری دوائیں نایاب ہوگئیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 41 اضلاع کے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں۔

فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکام کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کی قلت سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :