دنیا
Time 14 مارچ ، 2023

بی جے پی کے سابق وزیر کی اذان سے متعلق توہین آمیز گفتگو، پابندی کا مطالبہ کردیا

   
یہاں ایک سپریم کورٹ جج ہے جو آج نہیں تو کل اذان کی آواز کو ختم کردے گی: سابق وزیر کے ایس ایشواراپا/ فائل فوٹو
یہاں ایک سپریم کورٹ جج ہے جو آج نہیں تو کل اذان کی آواز کو ختم کردے گی: سابق وزیر کے ایس ایشواراپا/ فائل فوٹو

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سابق وزیر کے ایس ایشواراپا نے اذان کے حوالے سے انتہائی توہین آمیز بیان دیا اور اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایس ایشواراپا ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس دوران اذان کا وقت ہوگیا تاہم اس دوران اذان کے احترام میں رکنے کے بجائے وہ اذان کیلئے انتہائی توہین آمیز گفتگو کرنے لگے۔

کے ایس ایشواراپا نے کہا کہ میں جہاں بھی گیا  اذان میرے  لیے درد سر بنی  رہی، یہاں ایک سپریم کورٹ جج ہے جو آج نہیں تو کل اذان کی آواز کو ختم کردے گی۔

بی جے پی کے سابق وزیر نے توہین آمیز گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہم بھی مندروں میں دعا کرتے ہیں، شلوک گاتے ہیں، عورتیں بھجن گاتی ہیں، پوری دنیا میں واحد ملک ہے جہاں مذہب کی حفاظت کی جاتی ہے۔

سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ  اذان کی کوئی ضرورت نہیں لہٰذا اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :