دنیا
Time 16 مارچ ، 2023

ویڈیو: جاب انٹرویو کیلئے جانیوالی بہو پر سسر کا اینٹ سے حملہ، سر پھاڑ دیا

بھارت میں نوکری کے لیے انٹرویو دینے جانے والی بہو پر سسر نے اینٹ سے حملہ کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے علاقے فرید آباد کی رہائشی کاجول نامی خاتون گھر کے معاشی معاملات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانا چاہتی تھی اور وہ نوکری کے لیے انٹرویو دینے جا رہی تھی کہ اس کے سسر کو پتہ چل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کے سسر نے پہلے اپنی بہو کا راستہ روکا اور اسے واپس گھر جانے کا کہا لیکن جب کاجول نہ مانی تو اس کے سسر نے ہاتھ میں پکڑی اینٹ سے اسے مارنا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر میں 17 ٹانکے آئے جبکہ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر کاجول کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :