’15 منٹ سے باہر کھڑا ہوں‘، عمران خان کی اسد عمر سے ٹیلیفونک گفتگو جاری

سابق وزیراعظم عمران خان نے جوڈيشل کمپلیکس کے دروازے سے اسد عمر کو فون کیا اور تحریک انصاف نے یہ گفتگو جاری کی ہے۔

عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ 15 منٹ سے باہر کھڑا ہوں، ٹول پلازہ سے یہاں پہنچنے میں 5 گھنٹے لگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ ناکے لگے ہیں، آنسو گیس کے شیل چلائے گئے، کنٹینرز کھڑے کردیے گئے، یہ چاہتے ہی نہیں کہ میں عدالت پہنچوں۔

مزید خبریں :