دنیا
Time 20 مارچ ، 2023

تھائی لینڈ میں الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل

تھائی لینڈ کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 45 سے 60 دن بعد انتخابات کرانا لازم ہیں۔ فوٹو فائل
تھائی لینڈ کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 45 سے 60 دن بعد انتخابات کرانا لازم ہیں۔ فوٹو فائل

تھائی لینڈ میں الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ مہاوجیرا لانگ کارن نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فرمان کی توثیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں مئی میں انتخابات ہونے ہیں اور تھائی لینڈ میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 45 سے 60 دن بعد انتخابات کرانا لازم ہیں تاہم ابھی تک انتخابات کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عام انتخابات میں موجودہ وزیراعظم پرایوتھ چن اوچا کی کنزرویٹو رائلسٹ تھائی نیشن پارٹی کو خود ساختہ جلا وطن سابق تھائی وزیراعظم تھاکشن شنوا وترا سے سخت مقابلے کا چیلنج درپیش ہے۔

مزید خبریں :