دنیا
Time 20 مارچ ، 2023

پیوٹن کے وارنٹ جاری کرنے پر روس کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کیخلاف جوابی اقدام

روس نے بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ دائر کرلیا— فوٹو: فائل
روس نے بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ دائر کرلیا— فوٹو: فائل

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے جواب میں روس نے بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر، ججوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے، آئی سی سی پراسیکیوٹر کے اقدامات روسی قانون کے تحت جرائم کے زمرے میں  آتے ہیں،صدر پیوٹن پر عائد الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کو 1973 کے اقوام متحدہ کنونشن کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی میں روسی صدر کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بچوں سمیت لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے یوکرین سے روس منتقل کرنے کے مبینہ الزامات کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :