دنیا
Time 20 مارچ ، 2023

آئی سی سی کی جانب سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری پر چین کا سخت ردعمل

چین یوکرین بحران میں منصفانہ کردار ادا کرنا جاری رکھے گا: ترجمان چینی وزارت خارجہ۔ فوٹو فائل
 چین یوکرین بحران میں منصفانہ کردار ادا کرنا جاری رکھے گا: ترجمان چینی وزارت خارجہ۔ فوٹو فائل

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے پر پر چینی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ پر چینی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہے آئی سی سی کو منصفانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے سیاست اور دوہرے معیارات سے دور رہنا چاہیئے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین یوکرین بحران میں منصفانہ کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے گزشتہ ہفتے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دوسری جانب بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے جواب میں روس نے بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :