دنیا
Time 21 مارچ ، 2023

امریکی صدر بائیڈن نے اپنا پہلا ویٹو کس معاملے پر استعمال کیا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورہ صدارت کا  پہلا ویٹو استعمال کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو اپنی صدارت کا پہلا ویٹو ریٹائرمنٹ انویسٹمنٹ کے قانون کو ختم کرنے کی قرارداد پر استعمال کیا جو ریٹائرمنٹ فنڈز کے منیجرز کو سرمایہ کاری کا انتخاب کرتے وقت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر ماحولیاتی، سماجی اور گورننس عوامل کے اثرات پر غور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ریپبلکن قانون سازوں نے کانگریس کے ذریعے قرارداد کو منظور کرنے کے لیے دباؤ  ڈالا۔

انہوں نے اپنی دلیل میں کہا کہ یہ قانون نسلی تعصب اور امتیاز سے خبردار کرنے والی  پالیسی ہے جو امریکیوں پر لبرل ایجنڈے کو بڑھاتی ہے اور ریٹائر ہونے والوں کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

دوسری جانب  ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ یہ قانون نظریے کے بارے میں نہیں ہے  بلکہ یہ سرمایہ کاروں کی مدد کرے گا۔

یہ قرار داد کانگریس کے دونوں ایوانوں سے متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

صدر جو بائیڈن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے اس ویٹو پر اس لیے دستخط کیے کیونکہ کانگریس کی طرف سے منظور کردہ قانون  سے ملک بھر میں ریٹائرمنٹ  ہونے والے شہریوں کی بچت خطرے میں پڑ جائے گی۔

حکومت کے مخالفین بائیڈن کے ویٹو کو  تبدیل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنے لیے انہیں دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

مزید خبریں :