سعودی عرب کی فلمی سیکٹر میں 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

سعودی کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مملکت میں فلمی سیکٹر کو پروان چڑھانے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے/ فوٹو سی ڈی ایف
سعودی کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مملکت میں فلمی سیکٹر کو پروان چڑھانے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے/ فوٹو سی ڈی ایف

ریاض: سعودی عرب نے اپنی فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ 

سعودی عرب سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنی فلمی سیکٹر کو بڑھانے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے لیے مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری بھی جاری ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مملکت میں فلمی سیکٹر کو پروان چڑھانے کیلئے  234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس کا مقصد نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی مواد کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو مالیاتی پیکجز کی پیشکش کرنا ہے تاکہ سعودی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کیا جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ریاض میں ہونے والی ایک تقریب “Ignite The Scene” کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :