دنیا
Time 22 مارچ ، 2023

سعودی حکومت پر تنقیدکرنےکے الزام پر 19سال قیدکی سزا پانیوالا امریکی شہری رہا

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

سعودی حکومت پر تنقیدی پوسٹ کرنے کے الزام پر 19 سال قید کی سزا پانیوالا دہری شہریت کا حامل  امریکی شہری  رہا کردیا گیا۔

امریکی شہری کے بیٹے کے مطابق 72 سالہ سعد ابراہیم پر سفری پابندی برقرار ہے۔

دہری شہریت والےسعد ابراہیم کو نومبر 2021 میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور مملکت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے سمیت متعدد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعد ابراہیم کو فوجداری عدالت نے 2022 میں 16 سال قید کی سزا سنائی تھی،اپیل کورٹ نے گزشتہ ماہ سزا کو بڑھا کر 19 سال کر دیا تھا۔

سعودی حکومت،وائٹ ہاؤس یا امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :