کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں بوندا باندی

آئی آئی چندریگر روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے،فوٹو: جیو نیوز
آئی آئی چندریگر روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے،فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔

بحیرہ عرب  سے بارش برسانے والے بادلوں کی آمدکے بعد کراچی میں سیاہ بادل چھاگئے۔

کراچی کے علاقےکلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، گارڈن، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، واٹرپمپ، عائشہ منزل، لانڈھی،کورنگی،لیاری  اور ملیر ہالٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر 1 سے 2 گھنٹے میں بارش کا امکان ہے،  بارش برسانے والا سسٹم کل تک کراچی پر اثر انداز رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹہ،بدین،حیدرآبادمیں بھی آئندہ چندگھنٹوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب تربت،کیچ، مند، آواران اور گوادر سمیت ساحلی بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے،  آوران میں ژالہ باری سےکئی افراد زخمی ہوگئے، اولے پڑنے سے باغات  اور فصلوں کو نقصان پہنچا، بارکھان، رکھنی اور چھپر میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی ہے۔

آج اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر  اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں :