’عمران ڈرامے کر رہا، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تاکہ ملک میں افراتفری ہو‘

عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لیے باہر سے اس کے حق میں بیان آ رہے ہیں: وزیر دفاع— فوٹو:فائل
عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لیے باہر سے اس کے حق میں بیان آ رہے ہیں: وزیر دفاع— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ڈرامے کر رہا ہے، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تاکہ ملک میں افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کے بیان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں اتنا ظلم ہو رہا ہے، زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کا ضمیر ان کے لیے کیوں نہیں جاگتا؟ ان کا ضمیر عمران خان کے لیے کیوں جاگتا ہے؟ امپورٹڈ حکومت کا نعرہ فراڈ تھا ، عمران خان خود انھی کا بندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے کر رہا ہے ، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تا کہ ملک میں افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہوں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لیے باہر سے اس کے حق میں بیان آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجھے آج یا کل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :