دنیا
Time 25 مارچ ، 2023

بھارتی فوج نے غلطی سے راجستھان میں میزائل فائر کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے نا تجربہ کاری کی ایک اور مثال قائم کردی،  ریاست راجستھان میں غلطی سے میزائل فائر کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پوکھران میں فوجی فیلڈ فائرنگ پریکٹس کےدوران پیش آیا۔

 بھارتی فوجی حکام کا دعویٰ ہےکہ میزائل طیارے میں نصب تھا لیکن ملبہ کھیتوں میں گرا، واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج کی جانب سے غلطی سے میزائل فائر ہوا ہو۔

اس سے قبل گزشتہ  دنوں بھارتی فوج نے  ٹریننگ کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ سال بھی فائرنگ رینج کے قریب ایک شہری اس وقت ہلاک ہوا تھا جب مارٹر گولہ ملنے کی صورت میں وہ اسے فروخت کرنے کے لیے اس میں سے پیتل نکالنے کی کوشش کررہا تھا کہ گولہ پھٹ گیا۔

مزید خبریں :