کھیل
Time 25 مارچ ، 2023

کم اسکور کے باوجود پاکستانی بولرز نے فائٹ بیک کیا جو خوش آئند ہے، بولنگ کوچ عمر گل

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ  عمر گل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کم اسکور کے باوجود پاکستانی بولرز نے فائٹ بیک کیا جوخوش آئند ہے۔

جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں افغانستان نے پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔

میچ کے بعد گفتگو  کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ اگلے دو میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ  ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے آئیں ہیں، پاکستان اور شارجہ کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پلیئرز کو تیاری کا بھی زیادہ ٹائم نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھ کر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے،  ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے زبردست بولنگ کی، پہلے اوور میں وکٹیں لیں، دیگر بولرز  نے بھی اچھی بولنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، اتوار کو سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27 مارچ کو کھیلے گی۔

مزید خبریں :