دنیا
Time 25 مارچ ، 2023

زمین کے ماحول کے تحفظ کیلئے دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

زمین کے ماحول کے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتو نیو گوتریس کی جانب سے  آج رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹیں بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ارتھ آور بڑے پیمانے پر کلائیمٹ ایکشن کو بڑھانے کی کال ہے،  ہم سب اس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انتونیو گوتر یس نے اپیل کی کہ آپ جہاں بھی ہیں اپنے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹیں بند کریں۔

مزید خبریں :