21 دسمبر ، 2012
مخدوم احمدمحمودنے مسلم لیگ فنکشنل سے استعفیٰ دے دیا
کراچی…مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے مسلم لیگ فنکشنل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے جیونیوز کو بتایا کہ مخدو م احمد محمود نے جمعرات شام مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی تھی جس میں پیر پگارا نے ان سے مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پیر پگارا نے مخدوم احمد محمود کی جانب سے گورنر پنجاب بنے کے فیصلے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ مسلم لیگ فنکشنل نے اصولوں کی بنیاد پر حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی اور وہ اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں۔ رہنما مسلم لیگ فنکشنل امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بنا مخدوم احمد محمود کا ذاتی فیصلہ ہے اور اس حوالے سے آج پریس کانفرنس میں میڈیا کو مسلم لیگ فنکشنل کے موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔