دنیا
Time 30 مارچ ، 2023

سعودی عرب نے بھارت سے جھینگوں کی درآمد پرپابندی لگادی

یہ پابندی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی ہے کیونکہ بھارت سے درآمد ہونے والے جھینگوں میں وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس کی موجودگی کا پتا چلا ہے/ فائل فوٹو
یہ پابندی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی ہے کیونکہ بھارت سے درآمد ہونے والے جھینگوں میں وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس کی موجودگی کا پتا چلا ہے/ فائل فوٹو

سعودی عرب نے بھارت سے جھینگوں کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پابندی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی ہے کیونکہ بھارت سے درآمد ہونے والے جھینگوں میں وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور  زراعت کی جانب سے سرحد پار سے آنے والی سمندری خوراک کے نمونوں کو  اکھٹا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک لاگو  رہے گی جب تک بھارت سعودی عرب کو برآمد کی جانے والی ان مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے  لیے خاطر خواہ ضمانتیں فراہم نہیں کرتا، تاکہ وائرس سعودی عرب کی ماہی گیری کی صنعت کو متاثر نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جو جھینگوں میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جھینگوں کی اموات بھی تیزی سے ہوتی ہے البتہ یہ انسانی صحت کو متاثر نہیں کرتا۔

مزید خبریں :