سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا: عمران خان

آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہیے، عمران خان، ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: پرویز الٰہی— فوٹو: فائل
آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہیے، عمران خان، ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: پرویز الٰہی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

لاہور زمان پارک میں عمران خان سے پارٹی کے صدر پرویزالٰہی نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہیے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف سازش کا عوام بھرپور جواب دیں گے، آٹے کی لائنوں میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا کیس زیر سماعت ہے اور اٹارنی جنرل و سیاسی جماعتوں کے بار بار مطالبے کے باوجود عدالت نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

نواز شریف نے بھی لندن سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :