کھیل
Time 01 اپریل ، 2023

بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے__فوٹو: فائل
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے__فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی  نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کی نصابی کتاب کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کو سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر  معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔

کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟

طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے کچھ دیگر ٹوئٹس دیکھیں:


مزید خبریں :