کھیل
Time 02 اپریل ، 2023

میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کے ساتھ ہو: سرفراز احمد

بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے، اور اس کی صلاحیتیوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں: سرفراز__فوٹو: فائل
بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے، اور اس کی صلاحیتیوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں: سرفراز__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر اعظم یا کسی اور کے ساتھ ہو۔

سرفراز احمد نے حال ہی میں یوٹیوب کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'کپتان بننے میں وقت لگتا ہے، بابر ابھی کپتانی سیکھ رہا ہے، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور انسان غلطی کرکے ہی سیکھتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ہو، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور  اپنی کارکردگی پر توجہ دیں'۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے بابر کے بطور کھلاڑی ہونے پر تبصرہ کیا۔

سرفراز نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے اور اس کی صلاحیتوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں۔

سابق کپتان نے کہا 'بابر اوپننگ کے لیے بہترین ہے، اگر اسے اچھا ساتھ ملے تو قومی ٹیم کسی بھی ہدف کا باآسانی تعاقب کرسکتی ہے'۔

مزید خبریں :