دنیا
Time 25 اپریل ، 2023

سی این این نے اپنے مقبول میزبان و اینکر ڈان لیمن کو فارغ کردیا

17 سال ادارے میں رہنے کے بعد بھی انتظامیہ نے براہ راست مطلع نہیں کیا: ڈان لیمن کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل
17 سال ادارے میں رہنے کے بعد بھی انتظامیہ نے براہ راست مطلع نہیں کیا: ڈان لیمن کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل

امریکی ٹی وی سی این این نے اپنے مقبول میزبان و اینکر ڈان لیمن کو فارغ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان لیمن نے سی این این سے کیریئر ختم ہونے کا ٹوئٹ کرکے بتایا کہ میرے ایجنٹ نے مجھے سی این این کے فیصلے کا بتایا۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال ادارے میں رہنے کے بعد بھی انتظامیہ نے براہ راست مطلع نہیں کیا، واضح ہے کہ میرے کام میں کچھ بڑے مسائل ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق اینکر ڈان لیمن نے بڑے مسائل کی وضاحت نہیں کی، اس کے علاوہ اینکر نے فروری میں ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی اور دیگرخواتین کی عمر پر تبصرے کیے تھے۔

دوسری جانب سی این این نے کہا ہے کہ ڈان لیمن کو انتظامیہ سے ملنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ٹوئٹ کو ترجیح دی۔

رپورٹس کے مطابق ڈان لیمن اپنےمارننگ شو کی خراب ریٹنگ کی وجہ سے دباؤ میں تھے۔

خیال رہے کہ امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے بھی اپنے مقبول ترین مگر انتہائی متنازعہ میزبان ٹکر کارلسن کو فارغ کیا تھا۔

مزید خبریں :