بھارتی کوریوگرافر نے معاشی حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی

فوٹو: چیتنیا فائل
فوٹو: چیتنیا فائل

بھارتی کوریوگرافرچیتنیا  نےمعاشی حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی، اپنی جان لینے سے قبل انہوں نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ تیلگو کوریوگرافر چیتنیا نے 30 اپریل بروز اتوار کو خود کشی کی۔

چیتنیا تیلگو ڈانس شو' دھی' میں شرکت کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ انہوں نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے  اپنے خاندان سے معافی مانگی۔ 

ٹوئٹر پر ایک مداح کی طرف سےچیتنیا کے آخری پیغام کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں  بھارتی کوریوگرافر نے  کہا کہ' میری ماں، والد صاحب اور بہن نے میرا بہت خیال رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، میں نے بہت سے لوگوں کو پریشان کیا اور سب سے معذرت خواہ ہوں'۔

کوریوگرافر نے آخری ویڈیو پیغام میں اپنی معاشی حالت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ 'صرف قرض لینے سے ہی نہیں بلکہ اسے واپس کرنے کی بھی صلاحیت ہونی چاہیے لیکن میں یہ نہیں کر سکا، یہ میرا آخری دن ہے، میں اپنے قرضوں سے منسلک مسائل کو برداشت نہیں کر سکتا'۔

اطلاعات کے مطابق چیتنیا نے قرض لیا تھا اور چونکہ وہ انہیں واپس نہیں کر سکے، اس لیے انہوں نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔

چیتنیا کے مداح اس افسوسناک خبر سے حیران اور پریشان ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ خودکشی کسی مسئلے کا حل نہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :