دنیا
Time 02 مئی ، 2023

برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کی تیاریاں، لندن سیاحوں سے بھر گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز  ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔

شاہ چارلس کی  تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح 6 بجے سے پارلیمنٹ اسکوائر،وائٹ ہال اور مال کا علاقہ عوام کیلئے کھول  دیا جائے گا۔

شاہ چارلس صبح 11 بجے بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ ہوں گے ، تاج پوشی کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی پر کھڑے ہونے پر شاہ چارلس کو طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے ۔

رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔

مزید خبریں :