دنیا
Time 03 مئی ، 2023

بادشاہ چارلس کی تاج پوشی سے قبل بکھنگم پیلس پر حملے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی سے 4 روز پہلے بکھنگم پیلس پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس کے باہر کنٹرولڈ دھماکا کیا گیا، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے چاقو برآمد ہو اہے۔ واقعہ میں گولیاں چلنے یا کسی  کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم پر شارٹ گن کارٹرجز برطانیہ کے شاہی محل کے میدان میں پھینکنے کا الزام ہے۔

 دوسری جانب برطانیہ کی پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی نہیں ٹھہرایا بلکہ معاملہ ذہنی صحت کا قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر محل میں نہیں تھے، مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق لوگوں نے مشتبہ شخص کو کہتے سنا تھا کہ ' میں بادشاہ کو قتل کر دوں گا'۔

واضح رہے کہ برطانوی باد شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔

رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔

مزید خبریں :