دنیا
Time 04 مئی ، 2023

اٹلی کے طاقتور مافیا گروپ کیخلاف کریک ڈاؤن، جرائم پیشہ گروہ کے 132 افراد گرفتار

فوٹو: بی ب ی سی
فوٹو: بی ب ی سی 

یورپی یونین پولیس نے اٹلی کےطاقتور مافیا گروپ درنگیٹاکےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کے 132 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پرمنشیات،ہتھیاروں کی اسمگلنگ،منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈکےالزامات ہیں، پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں اٹلی،جرمنی،بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں کی گئیں۔

یوروپول کے مطابق مافیا کا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے یورپ اور آسٹریلیا تک منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا، اطالوی مافیا براستہ پاکستان جنوبی امریکا تک ہتھیاروں کی سپلائی میں بھی ملوث تھا۔

اس کے علاوہ ہتھیار کوکین کے بدلے برازیل کے جرائم پیشہ گروپ کو دیےجاتے تھے۔

اطالوی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مافیا نے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے ہتھیاروں کا کنٹینر برازیل میں فروخت کرنےکی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن 5 سال کی خفیہ تحقیقات کے بعد کیا گیا۔

مزید خبریں :