دنیا
Time 04 مئی ، 2023

’چبھتے سوالات‘، ٹرمپ نے صحافی کے موبائل فون لے کر جہاز سے نیچے اتاردیا

زیر غور واقعہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مارچ میں نکالی جانے والی انتخابی مہم کی ریلی کے بعد پیش آیا/فوٹوبشکریہ اے پی
زیر غور واقعہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مارچ میں نکالی جانے والی انتخابی مہم کی ریلی کے بعد پیش آیا/فوٹوبشکریہ اے پی  

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی رپورٹر کے سوالات  سے تنگ آکر ان کے موبائل فون چھین لیے اور  انہیں نجی جہاز سے نیچےاتاردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ڈونلڈ ٹرمپ  کی مارچ میں نکالی جانے والی انتخابی  مہم  کی ریلی کے بعد پیش آیا جس دوران ٹرمپ  این بی سی رپورٹر کے پے درپے سوالات سے جھنجھلا کر ان پر برس پڑے تھے۔

ٹرمپ اور صحافی کے دوران واکو سٹی ائیرپورٹ پر ہونے والی اس گفتگو کی ریکارڈنگ وینیٹی فیئر  اور  واشنگٹن پوسٹ نے حاصل کرلی ہے۔

وینیٹی فیئر کے مطابق امریکی صحافی وان ہلیارڈ  نے سابق امریکی صدر کو دی گئی تجویز میں کہا تھا کہ آپ  مین ہٹن کے  ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کی تحقیقات سے ’مایوس ‘ لگ رہے ہیں۔

 جس پر پہلے تو ٹرمپ نے  رپورٹر کو  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  ’مجھ سے مزید سوالات نہ پوچھیں‘، تاہم وان ہلیارڈ کی جانب سے تحقیقات سے متعلق مزید سوالات پوچھنے  پر ٹرمپ  نے صحافی کو جھاڑپلاتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے بات نہیں کرنا چاہتا‘ ساتھ ہی  ٹرمپ  نے  ہلیارڈ کو  واضح کیا کہ میری بات سن رہے ہو؟۔

وینیٹی فیئر کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ  نے صحافی  کو کہا کہ آپ اچھے آدمی نہیں ہیں جس کے بعد  رپورٹر  نے ایک اور سوال کرنے کی کوشش کی تو امریکی صدنے عملے سے رپورٹر کو باہر نکالنے کا کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گفتگو  کے دوران ٹرمپ نے ہلیارڈ کے 2  فون بھی چھین کر ایک طرف پھینک دیے۔

مزید خبریں :