فاسٹ فوڈ چین کے برگر میں چوہے کی غلاظت نکل آئی

 
فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے ڈرائیو تھرو کسٹمر کی جانب سے برگر کے آرڈر میں چوہے کی مینگنیاں ( فضلے کے ذرات ) نکلنے کی شکایت کی گئی تھی/ فوٹو سوشل میڈیا
فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے ڈرائیو تھرو کسٹمر کی جانب سے برگر کے آرڈر میں چوہے کی مینگنیاں ( فضلے کے ذرات ) نکلنے کی شکایت کی گئی تھی/ فوٹو سوشل میڈیا

مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ  کی مشرقی لندن برانچ کے  برگر میں چوہے کی مینگنیاں نکل آئیں جس کے بعد ریسٹورینٹ کو  بند کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے ڈرائیو تھرو  کسٹمر کی جانب سے برگر کے آرڈر میں چوہے کی مینگنیاں ( فضلے کے ذرات ) نکلنے کی شکایت کی گئی تھی۔

اس شکایت  کے بعد  صحت عامہ کے حکام نے  ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارا تو چوہوں کے انفیکشن کا انکشاف ہوا، اس صورتحال کو حکام کی جانب سے خطرناک قراردیا گیا۔

بعد ازاں حکام نے صحت عامہ کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فاسٹ فوڈ چین پر 4 لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا جب کہ فاسٹ فوڈ چین کی  انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں  معافی بھی مانگی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں بھی اسی فاسٹ فوڈ برانچ کے کھانے میں  چوہے کی مینگنیاں نکل آنے پرصحت عامہ کے حکام نے ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارا تھا۔

اس چھاپے کے  دوران  ریسٹورینٹ کے کوکنگ سیکشن، فاسٹ فوڈ کی تیاری کے لیے مختص کمرے، کھانا گرم کرنے  کے سامان حتیٰ کہ کھانے پکانے کی اشیاء کے ڈبوں میں بھی بڑی تعداد میں چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

مزید خبریں :