اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 17 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے طے

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے رہی— فوٹو:فائل
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے رہی— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42323 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے سے 42241 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 17 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.46 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :