ماں کے پیٹ میں ہی بچی کے دماغ کا آپریشن

ماں کے پیٹ میں ہی بچے کے آپریشن کرنے کے عمل کو ’یوٹرو سرجری‘ کہا جاتا ہے/ فوٹو سی این این
ماں کے پیٹ میں ہی بچے کے آپریشن کرنے کے عمل کو ’یوٹرو سرجری‘ کہا جاتا ہے/ فوٹو سی این این

امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں ایک بچی کے دماغ کی ماں کے پیٹ میں ہی کامیاب سرجری کی گئی ہے اور اب بچی کی پیدائش ہوچکی ہے اور وہ مکمل صحت یاب ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے سرجری کے   پیچیدہ اور جدید طریقے کو استعمال کرتے ہوئے پیدائش سے قبل ہی ماں کے پیٹ میں بچی کے دماغ کا آپریشن کیا۔

ماں کے پیٹ میں ہی بچے کے آپریشن کرنے کے عمل کو ’یوٹرو سرجری‘ کہا جاتا ہے۔

طبی جریدے ’اسٹروک‘ میں شائع تحقیق کے مطابق بچی کو ماں کے پیٹ کے اندر ہی  Vein of Galen Malformation (وی او جی ایم) نامی بیماری تھی جو کہ دماغ میں خون کی ترسیل کا انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس میں بچے کو پھیپھڑوں اور دل سمیت دیگر اعضا کو خون کی ٹھیک طرح سے ترسیل نہیں ہوتی اور اس طرح دماغ صحیح سے کام نہیں کرپاتا۔ 

تاہم ڈاکٹرز کو جب معلوم ہوا کہ پیدائش سے قبل بچے میں یہ مسئلہ ہے تو انہوں نے ماں کے پیٹ پر کٹ لگانے کے بجائے جدید طریقہ اپناتے ہوئے آپریشن کا منصوبہ بنایا۔

اس طریقہ علاج کے تحت ماں کے پیٹ میں چھوٹی سوئیاں داخل کی گئیں جنہیں تار یا نیڈل سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرکے سرجری کی گئی، ماہرین نے ماں کے پیٹ میں نیڈل کے ذریعے سوئیوں کا اندراج کیا اور پھر ان ہی سوئیوں کی مدد سے بچے کے دماغ کی نسوں کا علاج کیا گیا۔

یہ سرجری کامیاب رہی اور رواں برس 17 مارچ کو 4 پاؤنڈز وزن کے ساتھ ڈینور کولمین کی پیدائش ہوئی۔

مزید خبریں :