دنیا
Time 06 مئی ، 2023

روس میں کار بم دھماکا، نامور روسی قوم پرست مصنف زخمی، ڈرائیور ہلاک

خبر ایجنسی کے مطابق روسی مصنف کی گاڑی کو دارالحکومت ماسکو سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر دیہی علاقے میں نشانہ بنایا گیا— فوٹو: اسکرین گریب
خبر ایجنسی کے مطابق روسی مصنف کی گاڑی کو دارالحکومت ماسکو سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر دیہی علاقے میں نشانہ بنایا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

روس میں ہونے والے کار بم دھماکے میں نامور روسی قوم پرست مصنف زخار  پریلیپین زخمی جبکہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

روس نے کار بم دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حملے کا الزام یوکرین پر عائد کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی مصنف کی گاڑی کو دارالحکومت ماسکو سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر دیہی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کار بم دھماکے میں یوکرین اور مغربی قوتوں کا ہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ روسی مصنف زخار  پریلیپین یوکرین پر روسی حملے کے بڑے حامیوں میں جانا جاتا ہے، اس سے پہلے روس میں یوکرین جنگ کے حامی ایک صحافی اور ایک بلاگر کو بھی قاتلانہ حملے میں مارا جا چکا ہے، دونوں کے قتل کا الزام روس نے یوکرین پر عائد کیا تھا۔

مزید خبریں :