کلاس میں موبائل ضبط کرنے پر طالبہ نے ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے طالبہ کے رویے پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے__فوٹو: اسکرین گریب/غیر ملکی میڈیا
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے طالبہ کے رویے پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے__فوٹو: اسکرین گریب/غیر ملکی میڈیا

امریکا کے ایک اسکول میں طالبہ نے موبائل فون لینے پر میل ٹیچر پر   مرچوں کا اسپرے کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیش وِل کے اسکول میں طالبہ نے ٹیچر پر 2 مرتبہ مرچوں والا اسپرے کیا۔

ٹیچر نے کلاس میں موبائل فون استعمال کرنے پر طالبہ سے موبائل فون لے لیا تھا جو کلاس میں دیے گئے ٹاسک کے لیے موبائل استعمال کر رہی تھی اور سوالوں کے جواب انٹرنیٹ سے ڈھونڈ کر لکھ رہی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ جب ٹیچر لڑکی کا موبائل لے کر کلاس سے باہر نکلا تو طالبہ ان کے پیچھے آئی اور مسلسل فون واپسی کا مطالبہ کررہی تھی تاہم جیسے ہی ٹیچر نے اس کی جانب چہرہ گھمایا تو لڑکی نے اسپرے کردی۔

طالبہ کی جانب سے اسپرے کرنے کے بعد ٹیچر زمین پر گرگیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے طالبہ کے رویے پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :