ویڈیو: گاہک بن کر آنے والا ملزم دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر موبائل لے اڑا

نہ چھری نہ چاقو ، نہ کوئی ہتھیار ، ملزم نے کیا مرچوں سے وار، فیصل آباد کے کچہری بازار میں گاہک بن کر آنے والا ملزم دکان دار کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر قیمتی موبائل فون لے اڑا— فوٹو: اسکرین گریب
نہ چھری نہ چاقو ، نہ کوئی ہتھیار ، ملزم نے کیا مرچوں سے وار، فیصل آباد کے کچہری بازار میں گاہک بن کر آنے والا ملزم دکان دار کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر قیمتی موبائل فون لے اڑا— فوٹو: اسکرین گریب

نہ چھری نہ چاقو ، نہ کوئی ہتھیار ، ملزم نے کیا مرچوں سے وار، فیصل آباد کے کچہری بازار میں گاہک بن کر آنے والا ملزم دکان دار کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر قیمتی موبائل فون لے اڑا۔

کچہری بازار میں موبائل فون لوٹنے کی انوکھی واردات ہوئی ہے،  گاہک دکان دار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کے موبائل لے اڑا۔ واردات کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

دکاندار کا کہناہے کہ موبائل کی قیمت 60 ہزار روپے ہے، مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی ہے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق موبائل ٹریکنگ سے ملزم کو  پکڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :