سیہون: پسندکی شادی کرنیوالی خاتون ٹیچرکی موت کا معمہ حل ہوگیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سیہون میں پسندکی شادی کرنے والی خاتون ٹیچر کو قتل کیے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق انکوائری میں نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی ہے،گرفتار ملزم محسن مہرکی نشاندہی پر لڑکی کا چچا جمن مہر بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نورین فاطمہ کو جس پستول سےگولی لگی وہ پستول جمن مہرکا ہے، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان کو آج سیہون کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائےگا۔

پولیس کے مطابق نورین فاطمہ کو 6 روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، نورین فاطمہ کے ورثاء  نے واقعےکو  خودکشی قرار دیا تھا، نورین فاطمہ کے شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں نورین کے بھائی محسن مہر اور والد محمد مہر نامزد ہیں۔

 25 سال کی اسکول ٹیچر نورین فاطمہ  چھپ کر نکاح کرنے کے بعد سےگھر پر ہی تھی، گھر والوں کو حقیقت بتائی تو قتل کردیا گیا۔

مزید خبریں :