دنیا
Time 24 مئی ، 2023

جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر حریت کانفرنس کا چین، سعودیہ، ترکیے اور مصر سے اظہار تشکر

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضےکو جائز قرار دینے کے لیے ڈرامے رچا رہی ہے: حریت کانفرنس/ فوٹو سوشل میڈیا
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضےکو جائز قرار دینے کے لیے ڈرامے رچا رہی ہے: حریت کانفرنس/ فوٹو سوشل میڈیا

حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر چین، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضےکو جائز قرار دینے کے لیے ڈرامے رچا رہی ہے۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی بین الاقوامی تقریب علاقےکی زمینی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی، بھارتی فورسز جی 20 اجلاس کے وفود کی سکیورٹی کے نام پر گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔

حریت کانفرنس کے مطابق گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کوبھی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :