’جب کینسر میں مبتلا بچے کی مدد کیلئے سلمان خان نے اپنا بون میروٹیسٹ کروایا‘

جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ ایک تکلیف دہ ٹیسٹ ہوتا ہے : بھارتی اداکار سنیل شیٹی / فائل فوٹو
جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ ایک تکلیف دہ ٹیسٹ ہوتا ہے : بھارتی اداکار سنیل شیٹی / فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار  سنیل شیٹی   نے سلمان خان کے  لوگوں کیلئے مدد کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں’ سونے جیسا دل رکھنے والا  انسان  ‘کہا ہے۔

دبنگ خان ناصرف اپنی اداکاری بلکہ انسانی مدد کے جذبے سے بھی اپنے مداحوں میں مقبول ہیں، سلمان خان کی رحمدلی سے متعلق  ایک ایسے ہی قصے کا انکشاف بالی وڈ اداکار  سنیل شیٹی نے بھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنیل شیٹی نے   انکشاف کیا کہ سلمان خان  بون میرو کے سرطان میں مبتلا بچوں کی مدد  کیلئے بون میرو ٹیسٹ کرواچکے ہیں۔

انٹرویو  کے دوران  سنیل شیٹی نے  انکشاف کیا کہ  مجھے یاد ہے   ایک مرتبہ سلمان خان کو کوئی بار بار کال کررہا تھا اور جب اس کال سے متعلق میں نے سلمان سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ مجھے ایک کام ہے  واپس آرہا ہوں اور وہ یہ کہہ کر چلے گئے۔

سنیل شیٹی نے  مزید بتایا کہ  بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ سلمان خان بون میرو کے سرطان میں مبتلا بچوں کیلئے اپنا بون میرو کا ٹیسٹ کروانے گئے تھے۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ  جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ ایک تکلیف دہ ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن اس ٹیسٹ کو کروانے کے بعد سلمان خان نے  واپس آکر کام بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :