اے آئی ٹیکنالوجی کی نظر میں 'مثالی' خاتون اور مرد کیسے نظر آتے ہیں؟

یہ اے آئی کی نظر میں مثالی مرد اور خاتون کی مثال ہے / فوٹو بشکریہ Bulimia Project
یہ اے آئی کی نظر میں مثالی مرد اور خاتون کی مثال ہے / فوٹو بشکریہ Bulimia Project

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی نظر میں مثالی خاتون اور مرد کیسے نظر آتے ہیں؟

یہ وہ سوال ہے جو ایک تحقیق کے دوران مختلف اے آئی امیج جنریٹرز سے پوچھا گیا اور جو نتیجہ سامنے آیا وہ حیران کن تھا۔

غذائی ڈس آرڈر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے والے ایک ادارے Bulimia Project کی جانب سے اس حوالے سے تحقیق کی گئی تھی۔

تحقیق کے دوران معروف اے آئی امیج جنریٹر ڈیل ای 2، اسٹیبل Diffusion اور مڈجرنی کو 'مثالی' مردوں اور خواتین کی تصاویر تیار کرنے کا کہا گیا۔

اس مقصد کے لیے محققین نے پہلے ان امیج جنریٹرز سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے خوبصورتی کے معیار کو مدنظر رکھ کر تصاویر تیار کریں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس حوالے سے متعصب ہے اور خواتین کی تمام تصاویر کو بہت زیادہ پتلا دکھایا گیا جبکہ مردوں کی تصاویر باڈی بلڈرز کے فوٹو شاپ ورژن محسوس ہوتی ہیں۔

تینوں پروگرامز نے خواتین کے بالوں کے لیے سنہرا جبکہ مردوں کے بالوں کے لیے بھورا رنگ منتخب کیا۔

سوشل میڈیا کے بعد امیج جنریٹرز کو انٹرنیٹ تصاویر کے مطابق کام کرنے کا کہا گیا۔

اس بار امیج جنریٹرز نے حقیقت سے کسی حد تک تصاویر بنائیں مگر پھر بھی کافی کچھ غیر حقیقی تھا۔

یہ انٹرنیٹ تصاویر کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی فوٹوز ہیں / فوٹو بشکریہ Bulimia Project
یہ انٹرنیٹ تصاویر کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی فوٹوز ہیں / فوٹو بشکریہ Bulimia Project

محققین نے بتایا کہ مثالی مرد اور خاتون کے حوالے سے اے آئی ٹیکنالوجی کا تصور غیر حقیقی اور اکثر خطرناک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں اے آئی سسٹمز یہ عجیب تصاویر اس لیے تیار کر رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا میں غیر حقیقی جسمانی ساخت کو پروموٹ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :