دنیا
Time 25 مئی ، 2023

دبئی پولیس نے اسرائیلی باشندےکے قتل کی گتھی 24 گھنٹے میں سلجھادی

فوٹو: دبئی پولیس
فوٹو: دبئی پولیس

دبئی میں اسرائیلی باشندےکے قتل کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے اسرائیلی باشندےکے قتل کی گتھی 24 گھنٹے میں سلجھا دی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی باشندے کو قتل کرنے والے اس کے اپنے ہم وطن ہی نکلے، ملزمان ایک یورپی ملک سے دبئی پہنچے تھے۔

پولیس کی جانب سے قتل کی واردات کے 3 گھنٹے بعد ہی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد باقی ملزمان بھی دھر لیےگئے۔

دبئی پولیس کے مطابق 33 سالہ شخص کے قتل کا شاخسانہ اسرائیل میں رواں ماہ ہی ہونے والے ایک 24 سالہ نوجوان کا قتل ہے جس کے بعد مقتول کے خاندان کے افراد نے بدلہ لینے کے لیے دبئی کا رخ کیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے حوالے سے مزیدکارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :