جناح ہاؤس حملہ: سابق آئی جی پولیس کا بیٹا بھی گرفتار

رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا: پولیس/ اسکرین گریب
رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا: پولیس/ اسکرین گریب

9 مئی کو جناح ہاؤس لاہورکے باہر احتجاج  کرنے پر سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیاء الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم رضوان ضیاء سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :