28 مئی ، 2023
سیاسی جوڑ توڑ میں ٹھہرے پانی میں پہلا کنکر، تحریک انصاف چھوڑنے والے پاک پتن کے سابق ایم این اے احمد شاہ کھگا اور پنجاب کے سابق رکن اسمبلی سعید اکبر نوانی کی جہانگیر ترین سے ملاقات، نئے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے سو سے زائد رہنما جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں جو آئندہ چند دن میں ان کے گروپ میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہيں۔
آج بھی تحریک انصاف کے ایک رہنما سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان پارٹی کو الوداع کہہ گئے۔
سابق حکومت میں عمران خان کے معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سانحہ نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
پنجاب سے سابق رکن اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔