خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، انکی شناخت پریڈ چل رہی ہے: محسن نقوی

9 مئی کو 32 خواتین گرفتارہوئی تھیں جن میں سے 11 جیل میں ہیں، ماؤں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب/ فائل فوٹو
9 مئی کو 32 خواتین گرفتارہوئی تھیں جن میں سے 11 جیل میں ہیں، ماؤں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہےکہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل میں خواتین سے بدسلوکی کی خبروں کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو 32 خواتین گرفتارہوئی تھیں جن میں سے 11 جیل میں ہیں،  ماؤں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، وہ جیل میں ہیں ان کی شناخت پریڈ چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جناح ہاؤس میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی بااثر ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید خبریں :